Silsila Naqshbandia Owaisiah

Method of Zikr

ذکر کا فائدہ یہ ہے کہ بندے کو اپنے کچھ نہ ہونے اور اللہ کے سب کچھ ہونے کا احساس ہو جائے۔ ذاتِ باری کے معاملے میں اپنے نہ ہونے کا ادراک ہو جائے کہ میں کچھ بھی نہیں ہوں سب کچھ وہ ہے۔شیخ المکرم مولانا امیر محمد اکرم اعوان مدظلہ العالی

ذکر شروع کرنے سے پہلے یہ تسبیحات پڑھیں:

سُبْحَانَ اللّٰهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ
أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ
أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

پھر ذکر شروع کریں طریقہ نیچے درج ہے۔

پہلا لطیفہ

مکمل یکسوئی اور توجہ کے ساتھ، ہر سانس کی آمد و رفت پر اس طرح گرفت ہو کہ ہر داخل ہونے والی سانس کے ساتھ اسمِ ذات ”اللہ“ دل کی گہرائیوں میں اترتا چلا جائے اور ہر خارج ہونے والی سانس کے ساتھ ”ھو“ کی چوٹ قلب پر لگے۔

دوسرے لطیفے

دوسرے لطیفے کو کرتے وقت ہر داخل ہونے والی سانس کے ساتھ اسمِ ذات ”اللہ“ دل کی گہرائیوں میں اترتا چلا جائے اور ہر خارج ہونے والی سانس کے ساتھ ”ھو“ کی چوٹ دوسرے لطیفے پر لگے۔

تیسرے، چوتھے اور پانچویں لطیفے

اسی طرح تیسرے چوتھے اور پانچویں لطیفہ کو کرتے وقت، ہر داخل ہونے والی سانس کے ساتھ اللہ دل میں اترے اور خارج ہونے والی سانس کے ساتھ ”ھو“ کی چوٹ اس لطیفہ پر لگے جو کیا جا رہا ہو۔

چھٹا لطیفہ

ہر داخل ہونے والی سانس کے ساتھ اسمِ ذات ”اللہ“ دل کی گہرائیوں میں اترتا چلا جائے اور ہر خارج ہونے والی سانس کے ساتھ ”ھو“ کا شعلہ پیشانی سے نکلے۔

ساتواں لطیفہ

ہر داخل ہونے والی سانس کے ساتھ اسمِ ذات ”اللہ“ دل کی گہرائیوں میں اترتا چلا جائے اور ہر خارج ہونے والی سانس کے ساتھ ”ھو“ کا شعلہ پورے بدن کے ایک ایک مسام اور خلیے سے باہر نکلے۔

ساتویں لطیفہ کے بعد پھر پہلا لطیفہ کیا جاتا ہے جس کا طریقہ سب سے پہلے بیان ہوا ہے۔ ذکر کے دوران سانس تیزی اور قوت سے لیا جائے اور ساتھ ہی جسم کی حرکت جو سانس کے تیز عمل کے ساتھ خودبخود شروع ہو جاتی ہے۔ پورا خیال رہے کہ کوئی سانس اللہ کے ذکر سے خالی نہ ہو۔ توجہ قلب پر مرکوز اور ذکر کا تسلسل ٹوٹنے نہ پائے۔

رابطہ

ساتوں لطائف کے بعد رابطہ کیا جاتا ہے جس کا طریقہ یہ ہے کہ رابطہ کے لئے سانس کی رفتار کو طبعی انداز پر لا کر ہر داخل ہونے والی سانس کے ساتھ اسمِ ذات ”اللہ“ قلب کی گہرائیوں میں اترتا چلا جائے اور ہر خارج ہونے والی سانس کے ساتھ ”ھو“ کی چوٹ عرشِ عظیم سے جا ٹکرائے۔

ذکر کے بعد دعا مانگیں اور آخر میں شجرہ سلسلہ عالیہ پڑھیں جو اگلے صفحہ پر درج ہے۔